2 جون 2013 - 19:30

ايران ميں صدارتي اليکشن کے دوران تخريبي کاروائياں انجام دينے کے مشن پر بھيجے جانے والے ايک گروہ کا پتہ لگا کے اس کے اراکين کو گرفتار کرليا گيا ہے -

ابنا: ايران کي انٹيليجنس کي وزارت نے اتوار کي شام کو ايک بيان جاري کرکے اعلان کيا ہے کہ اس کے اہلکاروں نے ايک کاؤنٹر انٹيلجنس آپريشن ميں، ايک دہشتگرد نيٹ ورک کا پتہ لگاکے اس کے اراکين کو گرفتار کرليا ہے –بيان ميں بتايا گيا ہے کہ اس دہشتگرد نيٹ ورک کا سرغنہ علاقے کي ايک انتہائي رجعت پسند عرب حکومت کے جاسوسي کے ادارے سے  تعلق رکھتا تھا-رپورٹ ميں بتايا گيا ہے کہ جس رجعت پسند عرب حکومت نے گرفتار ہونے والے جاسوس کو تيار کرکے ايران ميں بھيجا تھا، وہ سياسي، فوجي، اقتصادي اور ثقافتي نيز انٹيليجنس کے ميدان ميں کسي بھي طرح ايران کي برابري نہيں کرسکتي - ايران کے محکمہ  انٹيليجنس  نے بتايا ہے کہ  رجعت پسند عرب حکومت کي انٹيليجنس نے جو اسرائيلي جاسوسي تنظيم موساد سے جڑي ہوئي ہے ، ايران ميں پکڑے جانے والے تخريبکار گروہ کے سرغنہ کو مقبوضہ فلسطين بھيجا جہاں اس نے موساد سے جاسوسي اور تخريبکاري کي ٹريننگ لي اور ٹريننگ مکمل ہونے کے بعد اس کو ايران بھيجا گيا -رپورٹ ميں بتايا گيا ہے کہ ايران کے اندر قومي اور فرقہ وارانہ اختلاف و تفرقہ پيدا کرنا، مختلف مذاہب اور اقوام کي اہم شخصيات کو قتل کرنا اور اس کو دوسري اقوام اور مذاہب يا بعض اداروں سے نسبت دينا، اس جاسوس  اور دہشتگرد گينگ کے مشن ميں شامل تھا -

.......

/169